امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے دعوت دینے لگے تو انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے پسندیدہ پاکستانی فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں موجودنہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میراسلام پہنچا دیجے گا۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت کی جانب سے ایک بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل کے لیے کہے گئے یہ بے مثال الفاظ پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اور عظیم اعزاز سے کم نہیں۔
امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر فیلڈ مارشل شہباز شریف
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔