data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ مزید اسکالرشپ کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جی سی سی ممالک (خلیجی ریاستوں) میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے بچے اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال کا رخ کر رہے ہیں، اور اکثر اوقات ان کی فیملیز بھی ایجوکیشن ویزا پر وہاں منتقل ہوتی ہیں۔ اس تناظر میں، سفارت خانے نے خواتین اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم قائم کیا ہے تاکہ انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت پرتگال میں مزدوروں کی شدید کمی (لیبر شارٹیج) کا سامنا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ماہرانہ و ہنر مند افرادی قوت بھجوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے گا۔ ملاقات میں عاصم علی ورک فہیم اسلم ,چوہدری علی ,میاں عمران ,چوہدری ناصر ,چوہدری امجد گجر انجم اقبال وڑائچ انصر اقبال محمد یاسر احسان مغل یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان، عاطف علی وٹو،عدیل ریاض اور پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے صدر راجہ شعیب الطاف سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کےمثبت امیج اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سعودی عرب سے پرتگال منتقل ہونے والے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت ملک شہزاد نے انتہائی کم وقت میں ان کا شمار پرتگال میں کامیاب بزنس مین اور کمیونٹی لیڈرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ آخر میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے بہتر تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، جبکہ وطنِ عزیز کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان ملک محسن رضانے سفیر پاکستان کےکو عمرے کی مبارکباد بھی دی۔

 

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پرتگال میں پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ

ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی فورسز کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں 58 پاکستانی فوجی شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی رات سے جاری پاکستانی جوابی کارروائی پر اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان افواج نے جوابی کارروائی کے دوران متعدد پاکستانی چوکیاں تباہ کیں اور کچھ ہتھیار عارضی طور پر اپنے قبضے میں لے لیے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران نو افغان فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، اور مزید دعویٰ کیا کہ 20 پاکستانی سیکیورٹی پوسٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے یہ کارروائیاں رات بارہ بجے قطر اور سعودی عرب کی درخواست پر روک دی گئیں۔
افغان ترجمان کے مطابق طالبان کی یہ جوابی کارروائیاں ڈیورنڈ لائن کے قریب افغان صوبوں کنڑ، ہلمند اور دیگر سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین پر کیے جانے والے مبینہ فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا کہ داعش خراسان (ISIS-K) کو افغانستان میں شکست کے بعد اب پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پناہ دی گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ داعش کے تربیتی مراکز خیبرپختونخوا میں قائم ہیں، جہاں جنگجوؤں کو کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان نے کابل میں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کی درخواست کی تھی، تاہم طالبان حکومت نے جمعرات کی شب پاکستان کے فضائی حملوں کے بعد اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
قبل ازیں، افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے ہفتے کی شب ایک بیان میں کہا کہ طالبان فورسز نے پاکستان کی جانب سے بار بار سرحدی خلاف ورزیوں اور فضائی حملوں کے جواب میں ”جوابی کارروائیاں“ کیں۔

طالبان کے دعوؤں پر تاحال پاکستان کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے اور افغان سرزمین پر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی 19 افغان چوکیوں پر قبضہ بھی کرلیا گیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے متنبہ کیا کہ افغانستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دیا جائے گا، اور امارتِ اسلامیہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچےہیں: خواجہ آصف اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس خیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے افغانستان کی جارحیت اور پاکستانی ردعمل عوام کے درمیان جنگ نہیں: سکیورٹی ذرائع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، کویت مضبوط تجارتی تعلقات علاقائی اقتصادی ترقی کی کلید ہیں، سردارطاہرمحمود
  • صدر ٹرمپ کا خطاب، پہلی بار اسرائیلی پارلیمنٹ کی کارروائی پاکستان میں براہِ راست دکھائی گئی
  • ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
  • ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
  • ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ
  • عوام کی بدحالی اور معاشی ترقی کے دعوے
  • افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے پر پاکستان کا سخت ردعمل، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
  • پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
  • ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم