پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی اور اے این پی کے صدر ایمل ولی سے سیکیورٹی کی واپسی غلط بات ہے، پارٹی لیڈر سے سیکیورٹی واپس نہیں ہونی چاہئے کیوں کہ ا ن کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، کیا آپ لوگ دہشت گردوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ آئیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ پر مجھے ترس آرہا ہے، یہاں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں اور علی امین گنڈا پور کو کچھ پتا ہی نہیں ہوتا.

انہوں نے کہا کہ اگر وہ پیسے کمانے سے فارغ ہوں جائیں تو انہیں پالیسی بیان دینا چاہئے کہ وہ ریاست کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ہیں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اسد قیصر عدم اعتماد کی بات کررہے ہیں لیکن پہلے وہ اپنے بھائی کو انصاف دلوائیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا اطلاعات ہیں کہ اسد قیصر کے بھائی کو کرپشن پر نکالا ہے تاہم اسد قیصر اگر بلاول بھٹو کو ووٹ دیں تو اتحاد پر سوچا جاسکتا ہے.

پنجاب حکومت سے متعلق سوال پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی صفائی کو میں سراہتا ہوں جو وہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ذریعے کررہی ہیںتاہم میرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں انہوں نے کہا کہ صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے، مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں اور اگر کل کو خیبرپختونخوا کہہ دے کہ میرا ڈیم اور میری معدنیات تو پھر کیا ہوگا. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے ساتھ نے کہا

پڑھیں:

مریم نواز کے بیانات : محسن نقوی صدر زرداری کی ہدایت پر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدرِ مملکت نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف صوبوں کے درمیان رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی نگران حکومت کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی خفگی، بعض بیانات اور انتظامی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے وزیرِ داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی سطح پر ہم آہنگی بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی حالیہ صورتحال میں محتاط گفتگو کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف سے کل ملاقات کریں گے. جس میں مریم نواز کے حالیہ بیانات اور پنجاب حکومت کے موقف پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں: فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • بلاول کی جو بات ناگوار گزری مریم نواز نے اس کا جواب دے دیا، رانا ثناء
  • مریم نواز کے بیانات : محسن نقوی صدر زرداری کی ہدایت پر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
  • پنجاب کی طرح سندھ کو بھی صاف ہونا چاہیے،مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار
  • مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ، پھر معافی مانگنے کا مطالبہ
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
  • پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز بزنس فورم کا وفد ملاقات کررہا ہے