کراچی:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافے کے نتیجے میں مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 84ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 039ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ، جس کے بعد مقامی سطح پر صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 25ہزار 178روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 202روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 521روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251007-06-17
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4949 روپے پر جاپہنچیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونا عوام کی پہنچ سے دور، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم
  • سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے
  • ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئے
  • ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گی
  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کا بڑا اضافہ