Daily Sub News:
2025-11-23@14:23:57 GMT

ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 123فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مقامی آٹو مارکیٹ میں سرگرمی میں نمایاں تیزی آئی ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ صارفین دونوں اقسام یعنی استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے ایس کے ڈی اور سی کے ڈی اسمبلی کٹس کی درآمدات چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اسی طرح مکمل تیار شدہ یعنی سی بی یو نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات بھی 31 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز نے پاکستان آٹو پارٹس شو 2025 میں ایک بڑی میڈیا مہم کے ذریعے خبردار کیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 1200 فیکٹریاں اور 25 لاکھ ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ایک طرح سے غیر قانونی ذرائع کو فروغ دیتی ہے، کیونکہ اس میں حوالہ، ہنڈی اور غیر ظاہر شدہ رقوم استعمال ہوتی ہیں، جو ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔مقامی کار ساز اداروں نے بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 25 سے 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چند سال پہلے یہ 10 فیصد سے بھی کم تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ ہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمان طور خم سرحد کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45ملین ڈالر کا نقصان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی درآمدات گاڑیوں کے

پڑھیں:

کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر لگا بجلی کا پول گرا ہوا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری
  • درآمدات میں اضافہ، غریبوں پر مضر اثرات
  • حیدرآباد میں موسم سرد ہوتے ہی گیس کی بندش ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  •   خیبر پختونخوا میں کھربوں روپے کی منشیات سمگلنگ کا سکینڈل، حکومت خاموش
  • کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر لگا بجلی کا پول گرا ہوا ہے
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ