data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تیرانا: یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا فان ڈیر لاین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین (EU) مغربی بالکنز میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبے کے ذریعے آئندہ دس سال میں خطے کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کو دوگنا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ ویسٹرن بالکنز گروتھ پلان  خطے کی اقتصادی ترقی، اصلاحات کے فروغ اور یورپی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تیرانا میں منعقدہ یورپی یونین مغربی بالکنز انویسٹمنٹ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُرسولا فان ڈیر لاین نے کہا کہ یورپی یونین اپنی معیشت کے مختلف شعبے مغربی بالکنز کے کاروبار کے لیے کھول رہی ہے،  ہم مل کر ایسی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں جو کاروباری ماحول کو یکساں مواقع فراہم کریں اور انہی اصلاحات کے ساتھ سرمایہ کاری بھی آتی ہے،  ہمارا مقصد اگلی دہائی میں خطے کا جی ڈی پی دوگنا کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں البانیا، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ نے سنگل یورو پیمنٹس ایریا (SEPA) میں شمولیت اختیار کی ہے، جس کے نتیجے میں مالیاتی لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے اور خطے کی کمپنیوں کو سالانہ تقریباً 500 ملین یورو کی بچت ہو رہی ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر نے مغربی بالکنز کو مستقبل میں جدت، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے مرکز کے طور پر دیکھنے کی امید ظاہر کی،  یورپی یونین کی “AI Factories” کو اب مغربی بالکنز تک توسیع دی جا رہی ہے، جس کا آغاز شمالی مقدونیہ اور سربیا میں دو  فیکٹری اینٹیناز کے قیام سے ہوگا جبکہ تمام چھ ممالک کو ایک ہائی اسپیڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے اُرسولا فان ڈیر لاین نے کہا کہ مغربی بالکنز خطہ مستقبل میں صاف توانائی کی پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کا مرکز بن سکتا ہے، جس سے نہ صرف خطے میں بجلی کی لاگت کم ہوگی بلکہ یورپ کی توانائی خودمختاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  مغربی بالکنز میں سرمایہ کاری دراصل 500 ملین آبادی پر مشتمل مستقبل کے براعظمی یورپی منڈی میں سرمایہ کاری ہے، یہ منصوبہ یورپ کے صنعتی اور توانائی کے شعبوں کے لیے طویل المدتی اہمیت رکھتا ہے۔

یورپی یونین اور مغربی بالکنز کے حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل یہ فورم خطے میں 4 ارب یورو سے زائد کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط کے لیے منعقد کیا گیا ہے، جن سے روزگار اور ترقی کے وسیع مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مغربی بالکنز یورپی یونین سرمایہ کاری نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ہیلیون پاکستان کی معیشت میں 2024 کے دوران 27 ارب روپے کی شراکت

ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، انہوں نے ہیلیون کی تحقیق پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی اہم مثال قراردیا،، کہا ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے-

متعلقہ مضامین

  • جرمن خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کا اعلان، روس یورپ کیلیے خطرہ، انٹیلی جنس چیف کا انتباہ
  • ہیلیون کی شمولیت سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ
  • چین اور یورپی یونین کا غزہ میں مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کی تعریف
  • ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
  • ہیلیون پاکستان کی معیشت میں 2024 کے دوران 27 ارب روپے کی شراکت
  • اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے
  • ثقافتی نوآبادیات اور لبرل ازم
  • مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل، سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی شہزادہ