پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی پاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، چیئرمین سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (SPJBC) نے کی۔یہ دورہ، جو 7 سے 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہااور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام اور طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانا تھا۔ وفد میں سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات، زراعت و مویشی بانی، توانائی، انفراسٹرکچر و تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، ہاسپٹیلٹی اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شامل تھے۔لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی قیادت، صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے سعودی وفد سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں میں پاکستان میں معاشی مواقع، سرمایہ کاری کے لیے تیار شعبہ جات، اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر زراعت و فوڈ سیکیورٹی، کارپوریٹ فارمنگ، سیاحت و ہاسپٹیلٹی، تعلیم و صحت، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ جات پر بات چیت ہوئی۔جیسے جیسے پاکستان میں ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں ملک کا بینکنگ سیکٹر حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے PBA کی قیادت میں سرگرم عمل ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ برسوں میں بینکنگ صنعت نے نمایاں جدت والے اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں کراس بینک eKYC، فنانشل ڈیٹا ایکسچینج، اور فِن ٹیک شراکت داری جیسے اقدامات کے نتیجے میں مالی شمولیت میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ سہ ماہی میں 2.
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے بارے میں:
1953 میں قائم ہونے والی پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) ملک کے بینکنگ سیکٹر کی نمائندہ تنظیم ہے، جو پاکستان میں بینکنگ آپریشنز اور مالیاتی خدمات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔PBA اپنے ارکان کے اجتماعی مفادات کو فروغ دیتی ہے اور پالیسی سازی، ریگولیٹری تعاون، اور صنعتی اشتراک میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔یہ شعبہ نہ صرف ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہے بلکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔بینکنگ انڈسٹری کارپوریٹ سماجی ذمے داری (CSR) میں بھی سب سے آگے ہے، جو تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور آفات سے بچاؤ کے منصوبوں میں سب سے زیادہ تعاون فراہم کرتی ہے۔
PBA مالی شمولیت، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے جدت اور شراکت داری کے ذریعے پُرعزم ہے۔ اس کی کاوشیں پاکستان کے معاشی نظام کو مضبوط بنانے، قومی ترجیحات کی تکمیل، اور عوام کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے جاری ہیں۔
14 اکتوبر منگل کو صبح 11 بجے سے اگلے 18 گھنٹوں تک انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی، پی ٹی سی ایل
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان بینکس ایسوسی ایشن سرمایہ کاری کے بینکنگ سیکٹر پاکستان میں پاکستان کے کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :