موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کی جانب پیش رفت جاری ہے۔ موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ۔ ایک کروڑ 77 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل استعمال کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں فوری اور مفت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے متعلق راست آئی ڈیز کی تعداد بھی 4 کروڑ ساٹھ لاکھ ہو چکی ۔ جون 2026 تک آن لائن بینکینگ ایپس صارفین کی تعداد 12 کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق معشیت کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 19 ہزار سے زیادہ بینک برانچز ، 7 لاکھ برانچ لیس بینکنگ ایجنسٹس موجود، لیکن شہریوں میں بینکوں کا رخ کرنے کے بجائے کیش لیس اکانومی کا رجحان بڑھنے لگا۔
پنجاب کے 355 سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن ، محکمہ تعلیم اور محکمہ انرجی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
گزشتہ 7 سال میں ری ٹیل سیکٹر میں 8 ارب ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی گئیں۔ اوور دی کاؤنٹر ٹرانزیکشنز 1.
دستاویز کے مطابق موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد بڑھ کر 9 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 1 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل بھی استعمال کر رہے ہیں۔ راست آئی ڈیز کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ ریکارڈ، تو کیو آر کوڈ ہولڈر تاجر ساڑھے آٹھ لاکھ تک پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل معیشت ویژن کے فروغ کیلئے تین کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ جون 2026 تک کیلئے 4 اہداف مقرر۔ آن لائن بینکینگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے بڑھا کر 12 کروڑ کرنا، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں شامل تاجروں کی تعداد 20 لاکھ تک لے جانا شامل ہے۔
کرکٹ ٹیم کی لگاتار شکست نے پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکا دیے، کھلاڑیوں کی تربیت، فٹنس پر توجہ، اور ذہنی مضبوطی پر کام کیا جائے ، سید سلیم اختر
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایپس صارفین کی تعداد کروڑ 60 لاکھ
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔