پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر 2025ء) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، چیئرمین سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (SPJBC) نے کی۔یہ دورہ، جو 7 سے 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہااور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام اور طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانا تھا۔
وفد میں سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات، زراعت و مویشی بانی، توانائی، انفراسٹرکچر و تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، ہاسپٹیلٹی اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شامل تھے۔(جاری ہے)
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی قیادت، صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے سعودی وفد سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔
ان نشستوں میں پاکستان میں معاشی مواقع، سرمایہ کاری کے لیے تیار شعبہ جات، اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر زراعت و فوڈ سیکیورٹی، کارپوریٹ فارمنگ، سیاحت و ہاسپٹیلٹی، تعلیم و صحت، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ جات پر بات چیت ہوئی۔جیسے جیسے پاکستان میں ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں ملک کا بینکنگ سیکٹر حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے PBA کی قیادت میں سرگرم عمل ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ برسوں میں بینکنگ صنعت نے نمایاں جدت والے اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں کراس بینک eKYC، فنانشل ڈیٹا ایکسچینج، اور فِن ٹیک شراکت داری جیسے اقدامات کے نتیجے میں مالی شمولیت میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ سہ ماہی میں 2.41 ارب ڈیجیٹل ریٹیل لین دین جن کی مجموعی مالیت 164 کھرب روپے سے زائد ہے، اس بات کا ثبوت ہیں کہ بینکنگ صنعت پاکستان کی کیَش لیس اور دستاویزی معیشت کی جانب پیش رفت میں کس حد تک سرگرم ہے۔پاکستان کے سرمایہ کاری وژن کے مطابق، بینکنگ سیکٹر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SME) اور زرعی فنانسنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ یہ دونوں شعبے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے زبردست مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کریڈٹ گارنٹی اسکیمز اور سپلائی چین فنانسنگ کے ذریعے بینک اب 3 لاکھ سے زائد SMEs کی معاونت کر رہے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ SME فنانسنگ میں جون 2025 تک 41 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح، زرعی قرضہ جات 2.5 کھرب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، جس سے 29 لاکھ کسان براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ پیش رفت جامع ترقی اور پائیدار سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بینکنگ سیکٹر کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہیں، جو پاکستان کو اسٹریٹجک غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل بناتی ہیں۔اجلاس کے دوران پاکستان کی معیشت میں بینکنگ انڈسٹری کے مرکزی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یہ شعبہ ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہے، جو جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مؤثر ٹیکس شرحوں (55 سے 59 فیصد کے درمیان) کے ساتھ 6 ارب امریکی ڈالر کے قریب ٹیکس ادا کرتا ہے ۔ بینکنگ انڈسٹری ملک کے مالی خسارے کی بڑی حد تک فنانسنگ کر کے مالی استحکام، معاشی نمو، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب کے دوران سعودی وفد اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے، جن کا تعلق تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون سے ہے۔ اجلاس کے اختتام پر PBA، SIFC، اور پاکستانی کاروباری برادری نے پائیدار سعودی سرمایہ کاری کے فروغ، دوطرفہ تجارت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے، اور باہمی ترقی کے نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کیا ۔جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے باب کی بنیاد رکھتا ہے۔
اختتام
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے بارے میں:
1953 میں قائم ہونے والی پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) ملک کے بینکنگ سیکٹر کی نمائندہ تنظیم ہے، جو پاکستان میں بینکنگ آپریشنز اور مالیاتی خدمات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔PBA اپنے ارکان کے اجتماعی مفادات کو فروغ دیتی ہے اور پالیسی سازی، ریگولیٹری تعاون، اور صنعتی اشتراک میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔یہ شعبہ نہ صرف ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہے بلکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔بینکنگ انڈسٹری کارپوریٹ سماجی ذمے داری (CSR) میں بھی سب سے آگے ہے، جو تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور آفات سے بچاؤ کے منصوبوں میں سب سے زیادہ تعاون فراہم کرتی ہے۔
PBA مالی شمولیت، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے جدت اور شراکت داری کے ذریعے پُرعزم ہے۔ اس کی کاوشیں پاکستان کے معاشی نظام کو مضبوط بنانے، قومی ترجیحات کی تکمیل، اور عوام کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن سرمایہ کاری کے بینکنگ سیکٹر پاکستان میں پاکستان کے کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی