چین اور یورپی یونین کا غزہ میں مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
بیجنگ / برسلز: چین اور یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس پیشرفت کو خوش آئند سمجھتا ہے اور خطے میں استحکام اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بھی مغویوں کی رہائی کو “امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل” قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنایا۔”
غزہ میں حالیہ جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کو عالمی برادری ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہی ہے، جو خطے میں تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مغویوں کی رہائی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :