نواں کوٹ: تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر 7سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
عابد چودھری:نواں کوٹ میں نیازی اڈا پر ٹریفک حادثے میں 7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے 7سالہ بچی کو کچل دیا جوموقع پر دم توڑ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ7سالہ عائشہ سڑک کنارے جا رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئی۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں شدید دھند؛ ریڈ اور یلو الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے، شہری احتیاط کریں۔جبکہ ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابوظبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔