وزیراعلیٰ کی پشتونخوا نیپ کے رہنماؤں پر درج مقدمہ واپس لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کوئٹہ میں ملاقات کے موقع پر پشتونخوا نیپ کے رہنماء نصراللہ زیرے نے وزیراعلیٰ کو رہنماؤں کیخلاف درج ایف آئی آر سے متعلق بتایا، جس پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ایف آئی آر واپس لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ رہنماؤں پر ژوب میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا تھا۔ تفصیلات کے آج پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں ژوب میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کا معاملہ زیر بحث آیا۔ نصراللہ زیرے نے وزیراعلی کو ایف آئی آر سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلی سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بغیر این او سی درج ہونے والی ایف آئی آر کو ضابطے کے مطابق فوری طور پر واپس لیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف آئی آر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا
(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک جانب گورنر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے استعفے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف نے کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے استعفے پر دستخطوں میں فرق کا اعتراض اٹھایا ہے، تاہم حکومت نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آج ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دیا، اور آئین میں استعفے کی منظوری یا نامنظوری کا کوئی تصور موجود نہیں۔
ادھر اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کے وکلا نے مکمل تیاری کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق معروف قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ آج عدالت میں اپوزیشن کی ممکنہ درخواست پر موجود ہوں گے۔
اے ٹی سی عدالتوں سے سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار نہیں؛ بلوچستان ہائیکورٹ
تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل میں گزشتہ شب وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کا دعویٰ ہے کہ 92 ارکان نے شرکت کی اور تمام ارکان نے سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھایا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اگر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹ ڈالی گئی تو بھرپور سیاسی و عوامی احتجاج کیا جائے گا، جس کے لیے تمام تنظیموں اور کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ فخر سے کھڑی ہے؛سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز