افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، قوم ان پر نازاں ہے، سرحدوں کے دفاع میں شہادت پانے والے جوان ہماری بہادری، غیرت اور عزم کی علامت ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، ہر قیمت پر ملکی خودمختاری کا دفاع کریں گے، سکیورٹی فورسز نے دشمن کے مراکز کو مؤثر کارروائی سے تباہ کیا، پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سرپرست عناصر کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی محاذ پر دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پا کستان کی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی پاکستان کے کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی سے مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-9
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ’البطار۔II‘ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مشق سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔ فوجی مشق’’البطار-II‘‘ 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔ دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شان دار مظاہرہ کیا۔