بی ایل اے صرف سکیورٹی فورسز کی نہیں، بلکہ بلوچ عوام کی دشمن ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیو ٹیم پر حملے کی ناپاک کوشش کے دوران بی ایل اے کے 15 دہشتگردوں کو لیویز فورس نے بہادری سے ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم صرف افواج کی نہیں، بلکہ بلوچستان عوام کے کی بھی دشمن ہے۔ لیویز فورسز نے بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ بی ایل اے نہ صرف ہماری سکیورٹی فورسز، بلکہ عام بلوچ عوام کی بھی دشمن ہے۔ آج بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیو ٹیم پر حملے کی ناپاک کوشش کے دوران بی ایل اے کے 15 دہشت گردوں کو لیویز فورس نے بہادری سے ناکام بنایا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے بلوچستان کے معصوم بچوں کو پولیو ویکسین سے محروم رکھنے کی سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی بی ایل اے
پڑھیں:
افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی
ویب ڈیسک:افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں، کمانڈ سینٹرز اور اسلحہ کی ذخیرہ گاہیں شامل ہیں۔
فضا میں منڈلاتے پاکستانی شاہینوں نے دشمن پر ایسا رعب طاری کر دیا ہے کہ نہ صرف دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں بلکہ افغان طالبان عناصر بھی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔