کوئٹہ:

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔

مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.

7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے اعلامیے کے مطابق، صوبائی دارالحکومت میں جلد 12 گرین اور 5 پنک بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پرانی یا ناقص بسوں کو کسی بھی روٹ پر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ زرغون روڈ پر سریاب پل کے نیچے اسمارٹ بس اسٹینڈ کے قیام کے لیے زمین مختص کی جائے، جبکہ سریاب پل کی توسیع کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمین کو عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور فنانس کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹریفک اصلاحات اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے ای پی اے کا بڑا اقدام

سٹی42: پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے (اسٹبل برننگ) کی روک تھام کے لیے ماحولیات تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے مؤثر اور منظم اقدامات کا آغاز,  ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فصلوں کی باقیات جلانے کی نگرانی کریں گے۔

اسٹبل برننگ سیزن کے دوران یہ اسکواڈز پنجاب کی موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ اسکواڈز کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کیا جا سکے۔ایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی ٹیموں کو جلد متحرک کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کا درخواست پر فیصلہ محفوظ

کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے ہونے والے نقصانات اور ماحولیاتی اثرات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ڈی جی ای پی اے کے مطابق، زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا، اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خلاف ورزی کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر شکایات درج کروائیں۔ اسکواڈز کو گشت کے دوران واٹس ایپ لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت کی نگرانی ممکن ہو۔

بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنا چاہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے آسان طریقہ دریافت کرلیا

تمام ڈپٹی کمشنرز کو ان اسکواڈز کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان ظفر کو اسٹبل برننگ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے ای پی اے کا بڑا اقدام
  • کمپٹیشن کمیشن: ریٹ فکسنگ پر دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے
  • گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • کوئٹہ، پاک فوج کی حمایت میں پیپلز پارٹی کی ریلی
  • وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملازمت یا رہائش دینے پر پابندی عائد کردی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی