گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے پہلے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگادی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق2021 سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سلمان بٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے۔چند ہفتے قبل فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی مایوس کن پرفارمنس پر سلمان اقبال بٹ سے جواب طلبی کی تھی جس کا سلمان اقبال بٹ نے تین روز قبل مفصل جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے جس کی پاداش میں سلمان بٹ پر تاحیات جب کہ حبیب شاہ پر 10 سال کی پابندی لگائی، معاملے پر فیڈریشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سلمان بٹ اور حبیب شاہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
سلمان اقبال بٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ سلمان بٹ پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، نوٹیفکیشن ملنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے ذاتی اختلافات اور میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ کیا ہے، جواب طلبی پر دیے جانے والے تفصیلی جواب کا بھی ردعمل ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایتھلیٹکس فیڈریشن سلمان اقبال بٹ فیڈریشن نے پر تاحیات
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی، جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتوار کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ امن و امان کے مسائل سے بروقت نمٹا جا سکے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکشن 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امن عامہ کے قیام اور صوبے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر تھے لہذا حکم نامہ فوری طور پر موثر ہوگیا ہے اور صوبے کے تمام اضلاع پر لاگو ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا وزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کیلئے4امیدوار سامنے آ گئے، کاغذات نامزدگی منظور چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز پاک افغان جھڑپ میں پاک فوج کے 23بہادر جوان شہید اور 29زخمی، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم