وزیرداخلہ محسن نقوی کا قومی یوم استقامت پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
احسن عباسی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کے جذبۂ عزم و حوصلہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی تباہ کاریاں قوم آج تک نہیں بھولی، یومِ استقامت پر قوم کے حوصلے، قربانی اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، 8 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم نے صبر، ہمت اور یکجہتی سے مقابلہ کیا،المناک سانحے میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، قوم نے جس جذبے سے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، تاریخ کا روشن باب ہے۔
سٹاک مارکیٹ ،ہنڈریڈ انڈیکس دو دن میں 2800 سے زائد پوائنٹس گر گیا
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں،حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید نظام اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون، کراچی طلب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور سندھ حکومت کا سیلاب متاثرین کی امداد پر مناظرے کا چیلنج، کب اور کہاں ہوگا؟
صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں