اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
محمد اویس: اسلام آباد میں ممکنہ سکیورٹی صورتحال/راستوں کی بندش، ریڈ زون کا سرینا،ایوب چوک نادرا،ایکسپریس چوک ڈی چوک سے انٹری بندمارگلہ روڈ سے ریڈ زون جانے والا راستہ کھلا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سہروردی روڈ سرینا چوک سے آبپارہ چوک تک بند ہے، جناح اسکوائر فلائی اوور تا سرینا انٹرچینج تک بند ہے، شاہرہ دستور سرینا چوک سے مکمل طور پر بند ہے۔
کورین والا فلائی اوور کشمیر چوک اور راول ڈیم سے سنگل گاڑی کے داخلے کی اجازات ہے، زیرو پوائنٹ سے کھنہ اور پھر کورال چوک تک اوپن ہے ٹریفک کے لیے، سنگجانی جی ٹی روڈ سنگل لائن چل رہی ہے ٹریفک کی۔
سیمنٹ سستاہوگیا
سری نگر ہائی وے چونگی نمبر 26 تا چاند تارا فلائی اوور ڈبل لائن ٹریفک ان آؤٹ کے لیے کھلا ہے، سری نگر ہائی وے جی 14 ناکہ ڈبل لائن ٹریفک کے لیے اوپن ہے۔
زیرو پوائنٹ پر چاروں لوپس سنگل ان آؤٹ کے لیے اوپن ہے، کاک پل ایکسپریس وے سنگل گاڑی ان آؤٹ کے لیے اوپن ہے۔
آغا نرسری سے ڈھوک کالا خان فلائی اوور کے لیے ڈائیورشن دی گئی ہے، مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، 7th ایونیو، 9th ایونیو، لیاقت روڈ مکمل اوپن ہیں۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
ایران ایونیو تا مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، جی ٹی روڈ، مارگلہ سے ای 11 فلائی اوور تک مکمل طور پر اوپن ہے۔
پارک روڈ،مری روڈ، فیض آباد سے راول ڈیم فلائی اوور تک اوپن ہے، فیض احمد فیض روڈ، ناظم الدین روڈ، فضل حق روڈ تمام تر ٹریفک کے لیے اوپن ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریفک کے لیے فلائی اوور
پڑھیں:
ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کاتیسراروز، جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش میں نرمی، انٹرنیٹ جزوی بحال
ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کے تیسرے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی۔
پشاور روڈ، مری روڈ مری چوک پر بند راستوں کو جزوی طور پر کھولنا شروع کردیا گیا، موبائل نیٹ سروس بھی بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
شہر اور کینٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اتوار کی چھٹی اور گزشتہ 2 روز سے راستوں کی مکمل بندش سے شہر میں خاموشی ہے، سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی ہے۔
مری روڈ پر شمس آباد اور فیض آباد ٹریفک کے لیے بند ہے، مریڑ چوک جزوی اور ڈبل روڈ بھی کھول دیا گیا۔
راولپنڈی سے اسلام آباد کے لیے راستہ ڈبل روڈ ٹریفک روٹ بحال کردیا گیا، پشاور سے اسلام آباد موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، اسلام آباد سے لاہور موٹروے ایم ٹو بھی کھول دی گئی ہے۔
شہری سوات ایکسپریس وے ،ہزارہ موٹروے اور ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر سفر کر سکتے ہیں، تمام داخلی اور خارجی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔
موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130/ٹریول ایڈوائزری سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔