گلوبل صمود فلوٹیلا نے پاکستانی حکمرانوں کے چہرے بے نقاب کیے،حافظ غیور
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-2-7
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے گلوبل صمود فلو ٹیلا نے پاکستان میں موجود اسرائیل اور امریکہ کے حماتیوں کے چہرے سے نقاب اتار کر رکھ دیئے ہیں تحریک انصاف امریکہ سے اقتدار کی آس لگا کر بیٹھی ہے یہ کبھی بھی امریکہ کی مذمت نہیں کرے گی جواد احمد تانگا پارٹی رکھتے تھے اسرائیل کی حمایت کے بعد اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے یہ بات انھوں نے فلسطین پر اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی پاکستان میں مسلمانوں کے حق کی طاقتور جماعت جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کے رہنما سینٹر مشتاق احمد نے جب گلوبل صمود فلوٹیلا لے کر فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کی امداد کے لیے سفر کیا تو امریکی اور اسرائیل نواز پارٹیوں کی چیخیں نکل گئی تانگا پارٹی کے جواد احمد نے جب اسرائیل کے لیے بات کی اور مشتاق احمد خلاف بات کی تو پورے پاکستان کے ساتھ اس کی تانگا پارٹی بھی انجام کو پہنچ گئی انھوں نے تحریک انصاف کے چہرے سے بھی نقاب اتر چکا ہے امریکی کی مخالفت میں بیان دینے سے ان کی جان نکلتی ہے یہ ٹرمپ سے اقتدار کی آس لگا کر بیٹھے ہیں حقیقت یہ ہی ہے کہ مسلم لیگ پیپلزپارٹی اور تحریک انساف ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں انھیں عوام اور مسلمانوں سے زیادہ امریکی مفادات کی فکر ہے اور اسی کے لیے کام کر رہے عوام اب ان کی حقیقت جان چکی ہے انھوں نے کہا جماعت اسلامی اُمت کی اُمیدوں کا مرکز ہے اجتماع سے ناظم شہر کونسلر طاہر اسامہ سابق امیر اور ناظم مظفرآباد اور غیریب آباد کو نسلر عبدالحمید شیخ جنرل سیکرٹری پروفیسر طارق راجپوت پروفیسر حماد علی بہادر نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انھوں نے
پڑھیں:
اسرائیل کی جانب سے گرفتار 36 ترک شہری آج وطن واپس پہنچیں گے
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے جہازوں پر گرفتار کیے گئے 36 ترک شہری آج خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کی حتمی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی، تاہم باقی شہریوں کی واپسی کے لیے سفارتی و قانونی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خصوصی پرواز میں دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہوں گے جنہیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں سے حراست میں لیا تھا۔
فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائییاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اسرائیلی بحریہ نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے جہازوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے قبضے میں لے لیا اور 470 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
İkbal Gürpınar:
— Bizi aç bıraktılar…
— Her şeyimizi çaldılar…
— İlaçlarımızın hepsini aldılar…
İsrail'in Sumud Filosu'nda alıkoyduğu 36 Türk, 137
aktivist İstanbul Havalimanı'na getirildi..#pazar pic.twitter.com/hm0WiOsFXk
— Ece Kızılırmak (@ecemkizilirmak) October 5, 2025
یہ کارکنان 50 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا مقصد غزہ کے لیے انسانی امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کرنا تھا۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشنیہ مشن ’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘ کے زیرِ اہتمام روانہ کیا گیا تھا، جو 2010 سے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے بین الاقوامی سول سوسائٹی کی ایک مشترکہ کوشش کر رہی ہے۔
تنظیم کے مطابق، فلوٹیلا میں امدادی سامان، طبی سہولیات اور خوراک شامل تھی جو غزہ کے محصور عوام تک پہنچائی جانی تھی۔
غزہ کی سنگین صورتحالاسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ تقریباً 18 برس سے جاری ہے۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی حالیہ جنگ میں 66 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
مسلسل بمباری، غذائی قلت اور تباہ حال بنیادی ڈھانچے کے باعث اقوام متحدہ نے غزہ کو ’رہائش کے قابل نہ رہنے والا علاقہ‘ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ترکیہ صمود فلوٹیلا غزہ گلوبل فلوٹیلا