کھپرو: اقلیتی برادری کا پچاس سال پرانا قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-2-6
کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اقلیت برادری کا پچاس سال سے زائد پرانا قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا کھپرو انتظامیہ کی بے حسی ۔ تفصیلات کے مطابق۔ اقلیت برادری کا قدیمی قبرستان جو 50 سال سے بھی زائد پرانا ہے کھپرو انتظامیہ کی بے حسی ہے جو کہ پورے شہر کی صاف صفائی کرتے ہیں صاف کرنے میں اپنے ادا کرتے ہیں دن رات محنت کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ڈیوٹی کا دوران بھی اس دنیا سے جا چکے ہیں اج عالم یہ ہے کہ ان کی اخری ارام گاہ شہر کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے شہر کا گندا پانی یہاں جمع ہوتا ہے جبکہ کچھ ہی فاصلے پر ڈسپوزل بھی ہے یہاں پانی نکالا جا سکتا ہے مگر انتظامیہ کی بے حسی ہے کام نہیں کرتی اور ان کی اخری ارام گاہ گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ کچھ قبرستان کے گجراتی بھائی سے بات کی تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہم کھپرو میں تقریباً پچاس سال سے بیٹھے ہماری آبادی تقریباً پانچ ہزار کے قریب ہے اس قبرستان میں پہلے صاف صفائی تھی مگر وقت کے ساتھ یہاں گندگی کے ڈھیر لگ گئے اج عالم یہ ہے ہماری آباؤ اجداد کی پیاروں کی قبریں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ہونا تو یہ چاہئے قبرستان کی چار دیواری ہونی چاہیے صاف صفائی ہونی چاہیے مگر انتظامیہ دھیان نہیں دیتی ہیں ہم سے تعاون نہیں کرتی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی میں
پڑھیں:
حیدرآباد انتظامیہ کی ریشم بازار میں غیرقانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر کارروائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد انتظامیہ نے ریشم بازار میں غیر قانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام تر سرگرمیاں بند کرادیں۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوتو اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کی قیادت میں کی گئی مشترکہ کارروائی میں غیرقانونی تعمیراتی کام فوراً روکوا دیے گئے اور ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح راہوپوتو نے عملے کی نگرانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتظامیہ نے شہری انفراسٹرکچر کو غیرقانونی نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ عمل حیدرآباد انتظامیہ کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف صفائی کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور قوانین کی بالادستی قائم رکھنا ہے۔ ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیرمجاز سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔