data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:  شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک پولیس حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی، جہاں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چنگچی رکشہ کے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں کے سوار ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، اسی طرح ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری، غلط پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ تمام کارروائیاں فیس لیس ای چالان سسٹم کے ذریعے ہوں گی تاکہ شفافیت برقرار رہے اور بلا امتیاز قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کی تربیت کے لیے پولیس کے ساتھ مشترکہ پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، احتیاطی تدابیر اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط میں بہتری لائی جا سکے۔

مزید یہ طے پایا کہ تمام منی بسوں اور کوچز میں 27 اکتوبر 2025 تک جی پی ایس ٹریکرز کی تنصیب لازمی ہوگی تاکہ ان کی نگرانی مؤثر طریقے سے کی جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس جائے گی

پڑھیں:

سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش

 علی ساہی :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔

 ان کے مطابق روزانہ 8 سے 10 لاکھ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شہر میں داخل ہوتی ہیں جبکہ 4 سے 5 لاکھ گاڑیاں شہر سے باہر جاتی ہیں، جس سے سموگ، ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سی ٹی او نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہونے والے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قریبی شہروں کو ای بس سروس اور میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے, پہلے مرحلے میں لاہور سے قصور، ننکانہ صاحب، اور شیخوپورہ کے لیے ای بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں ان شہروں کو انٹرسٹی ٹرین نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے

اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کے وقت کی بچت ہو گی بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے اس تجویز کو کمشنر لاہور کو مراسلہ کے ذریعے ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر جلد عملدرآمد کیا جا سکے۔
 


 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے شہریوں کیلیے اہم خبر، ٹریفک پولیس کا سختیاں بڑھانے کا اعلان
  • کیا ٹی ایل پی کریک ڈاؤن حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
  • عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، وزیر داخلہ سندھ
  • کراچی میں کسی بھی مقام پر دھرنا یا احتجاج نہیں ہورہا، کراچی پولیس
  • کراچی: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام، پولیس کی بھاری نفری تعینات
  • سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش
  • نیو کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر، موٹر سائیکل اور رکشہ سوار 3 افراد زخمی
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
  • کراچی میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گردی پرقابو پانے کیلیے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل تیار