کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، فوڈ رائیڈرز کو بھی سخت وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں اور باقی 13 ہزار میں ٹریکر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔
اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ اخلاق اور قوانین کی پابندی کے لیے ہدایت دی گئی ہے تاکہ وہ سڑک پر محفوظ طریقے سے ڈلیوری کر سکیں۔
یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور شہر میں ٹریفک نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
کراچی میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب ان کے پیچھے بیٹھنے والے افراد پر بھی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق اگر موٹر سائیکل پر بیٹھی پچھلی سواری نے ہیلمٹ نہ پہنا تو اس پر بھی ای چالان جاری کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں موٹرسائیکلسٹ اور اس کے عقب میں بیٹھے شخص دونوں کا ای چالان ہوگا۔
انہوں نے آن لائن رائیڈرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اضافی ہیلمٹ ضرور رکھیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 نہیں بلکہ 5 ہزار روپے ہوگا۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے محفوظ سفر کے لیے لازمی طور پر ہیلمٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن رائیڈرز ای چالان قوانین کراچی ہیلمٹ