ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کاتیسراروز، جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش میں نرمی، انٹرنیٹ جزوی بحال
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کے تیسرے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی۔
پشاور روڈ، مری روڈ مری چوک پر بند راستوں کو جزوی طور پر کھولنا شروع کردیا گیا، موبائل نیٹ سروس بھی بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
شہر اور کینٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اتوار کی چھٹی اور گزشتہ 2 روز سے راستوں کی مکمل بندش سے شہر میں خاموشی ہے، سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی ہے۔
مری روڈ پر شمس آباد اور فیض آباد ٹریفک کے لیے بند ہے، مریڑ چوک جزوی اور ڈبل روڈ بھی کھول دیا گیا۔
راولپنڈی سے اسلام آباد کے لیے راستہ ڈبل روڈ ٹریفک روٹ بحال کردیا گیا، پشاور سے اسلام آباد موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، اسلام آباد سے لاہور موٹروے ایم ٹو بھی کھول دی گئی ہے۔
شہری سوات ایکسپریس وے ،ہزارہ موٹروے اور ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر سفر کر سکتے ہیں، تمام داخلی اور خارجی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔
موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130/ٹریول ایڈوائزری سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔