میرپور خاص :نائٹ اسپورٹس فیسٹیول
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-2-3
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نائٹ اسپورٹس فیسٹیول میں لڈو کے دلچسپ مقابلے ہوئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے زیراہتمام یوتھ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے میرپورخاص نائٹ اسپورٹس فسٹیول کے دوسرے روز لڈو کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا شرکاء نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مواقعے بھی فراہم ہوتے ہیں فسٹیول کے دوران جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو داد و تحسین سے نوازا گیا جبکہ منتظمین نے اعلان کیا کہ کھیلوں کے مزید ایونٹس بھی انعقاد ہوں تاکہ میرپورخاص کے عوام کو صحت مند تفریح میسر آ سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق انگلش کپتان کا آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت میچز نہ کرانے کا مطالبہ
کراچی:انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار مائیک اتھرٹن نے تجویز دی ہے کہ آئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز شیڈول نہیں کرنے چاہئیں۔
مائیک اتھرٹن نے کہا کہ یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کر دی ہے جہاں کھیل سے زیادہ سیاسی تناؤ اور تنازعات دیکھنے میں آئے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں "کرکٹ ڈپلومیسی" دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا باعث بنتی تھی لیکن اب ان میچوں نے کشیدگی اور پروپیگنڈے کی شکل اختیار کر لی ہے۔
مائیک اتھرٹن نے مزید کہا کہ اگرچہ پاک بھارت میچز کا مالی اثر بہت بڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے نشریاتی حقوق تقریباً 3 ارب امریکی ڈالرز میں فروخت ہوئے، لیکن کھیل کا اصل مقصد سیاست اور نفرت نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میچز کھیل کے فروغ کے بجائے تنازعات بڑھانے کا باعث بنیں تو بہتر ہے کہ انہیں عالمی ایونٹس کے شیڈول سے خارج کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچز دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں تاہم حالیہ ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی۔
بھارتی ٹیم نے نفرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کا بائیکاٹ کیا جبکہ فائنل جیتنے کے بعد اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔