محراب پور: گھرمیں گھس کرفائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-2-4
محراب پور(جسارت نیوز)دشمنی میں گھر میں گھس کرخواتین پر فائرنگ کا واقعہ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی، افسوس ناک واقعہ درس پولیس تھانہ کی حدود گاؤں دلبر آباد میں پیش آیا جہاں پرنامعلوم مسلح افراد نے صادق چانڈیو کے گھر میں گھس کر وہاں موجود خواتین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں مسمات شمع زوجہ صادق چانڈیو جاں بحق اور مسمات صغراں چانڈیو زخمی ہوگئی، مقتولہ کے ورثاء مطابق سکندر چانڈیو اور اس کے ساتھیوں نے پرانی دشمنی کے باعث گھر میں گھس کروہاں موجود خواتین پر فائرنگ کی ہے پولیس ہمیں انصاف مہیا کرئے،درس پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق خاتون کی نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں گھس کر
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔