جعفر ایکسپریس پھر بھارتی پراکسی کا نشانہ، دھماکے سے 4 بوگیاں ڈی ریل، 6 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق شکار پور کے گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے میں بچی سمیت 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چاروں صوبوں کو ملانے والی جعفر ایکسپریس ایک بار پھر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن گئی جس سے 6 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شکار پور کے گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے میں بچی سمیت 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوا، حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کردیا گیا ہے اور ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کریں، ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو جلد گرفتارکیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک
پڑھیں:
کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد حاصل ہونے والی مزید انٹیلیجنس کی روشنی میں اسی عمومی علاقے میں دہشتگردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اس اطلاع پر دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے 11 مزید دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں تاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو تلاش کرکے ٹھکانے لگایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک بھر سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج خیبر پختونخوا ضلع کرم