data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-2-2
ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)گورنمنٹ پرائمری اسکول سائیں داد سولنگی سے اساتذہ کے تبادلے کے خلاف والدین، طلبہ اور طالبات نے اسکول کے سامنے سیٹھارجہ بالا لنک روڈ پر ہاتھوں میں پلے کارڈ، کتابیں اور قلم اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت الھودایو سولنگی، نیاز راجپر، ماچھی خان، ثابت علی، کرم حسین، قبول محمد، احد سولنگی، نعیم احمد، قدم علی اور دیگر کر رہے تھے۔موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای او سوبھو دیرو نے بغیر کسی جواز کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سائیں داد سولنگی سے اساتذہ کا تبادلہ کر کے اسکول کی تعلیم تباہ کرنے کی سازش کی ہے۔ اس عمل سے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقررین نے کہا کہ سائیں داد سولنگی کا اسکول غریب طبقے کے بچوں کے لیے تعلیم کا واحد ذریعہ ہے، مگر چند افراد کو یہ برداشت نہیں کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کریں، اسی لیے اساتذہ کے تبادلے کر کے ادارے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سائیں داد سولنگی

پڑھیں:

تعلیم انسانیت کی بنیاد اور استاد اس کا محافظ اور معمار ہے، سردار رحیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے اساتذہ کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ترقی یافتہ ممالک میں دی جاتی ہیں، کیونکہ استاد کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتی۔”عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جو اپنے شاگردوں کے دل و دماغ میں علم و آگہی کی روشنی پھیلاتا ہے۔ وہ صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار، شعور اور ذمہ داری کا درس بھی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانیت کی بنیاد ہے اور استاد اس بنیاد کا محافظ اور معمار ہے۔ بدقسمتی سے سندھ میں اساتذہ کو ان کا جائز مقام، عزت اور بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ حکومت سندھ اساتذہ کو معاشی، سماجی اور تعلیمی طور پر مضبوط کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آئے دن اساتذہ اپنے جائز مطالبات کیلیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں، لیکن ان کے پرامن احتجاج کا جواب لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریوں سے دیا جاتا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، انہی کی محنت سے معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ ہم اساتذہ کے حقوق، عزتِ نفس اور جائز مطالبات کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔سردار عبدالرحیم نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک مقدس فریضہ ہے اور استاد اس فریضے کا امین ہے۔آج کے دن ہم اپنے تمام اساتذہ کے لیے احترام، شکرگزاری اور فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • اساتذہ بچوں میں خودی، غیرت‘ دین سے وابستگی پیدا کریں‘ حمیرا طارق
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشی ٹریژری کے اکائونٹینٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ٹنڈوجام میں تالہ بندی کے بعد تمام اسکولز کھول دیے گئے
  • تعلیم انسانیت کی بنیاد اور استاد اس کا محافظ اور معمار ہے، سردار رحیم
  • اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • قاضی احمد :اساتذہ کے عالمی دن پر گرلز ہائی اسکول میں تقریب کا انعقاد
  • اساتذہ کو خراجِ تحسین
  • سعودی وزیرِ تعلیم کا یومِ معلم پر اساتذہ کو خراجِ تحسین اور قدردانی
  • غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج