8 اکتوبر کا زلزلہ‘ یوم استقامت آج‘ آفت کا مقابلہ یکجہتی سے کیا: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر زرداری نے قومی ’’یوم استقامت‘‘ پر پیغام میں کہا کہ ہر سال 8 اکتوبر کو ہم 2005ء کے اس تباہ کن زلزلے کو یاد کرتے ہیں، جس نے 80 ہزار سے زائد قیمتی جانیں نگل لیں، لاکھوں افراد کو زخمی کیا اور لاکھوں خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ اس دن ہم ان تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں آنے والی قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات کا سامنا یکجہتی کے ساتھ کیا اور ان کے اثرات کو جھیلنے میں قوم کا ساتھ دیا۔ یہ سال اْس زلزلے کی بیسویں برسی ہے — ایک عظیم الشان ثبوت پاکستانی عوام کی ناقابل شکست روح کا۔ ایک ناقابل تصور سانحے کے سامنے ہم سب ایک ساتھ اْٹھ کھڑے ہوئے۔ ہمسائے مددگار بنے، اجنبی خاندان بن گئے، اور ہماری قوم زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور زیادہ پرعزم ہو کر ایک تابناک مستقبل کی تعمیر کی طرف بڑھی۔ آفات کی راکھ سے ہم نے سکول، ہسپتال اور مکانات دوبارہ تعمیر کیے۔ ہم نے یہ سیکھا کہ اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ انہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں ہے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں، آئیے ایک ایسی قوم تعمیر کریں جسے کوئی آفت اپنی ہمت سے محروم نہ کر سکے۔ اسی سال ہم نے ایک اور تباہ کن مون سون سیلاب کا سامنا کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ آج بھی بے گھر ہیں۔ زراعت، بنیادی ڈھانچے، خدمات اور روزگار کے شعبوں میں بھاری نقصانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک کڑی یاد دہانی کراتا ہے۔ عالمی کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، مگر دیگر چھوٹی ترقی پذیر معیشتوں کی طرح ہم بھی اس کے نتائج کا غیر متناسب بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ اور اس کے مضافات میں 5.0 شدت کا زلزلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-11
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔