data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-2-5
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دنیابھرکی طرح قاضی احمد میں بھی محنتی اور فرض شناس اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے گرلزھائی اسکول قاضی احمد کے خوبصورت آذیٹوریل ھال میں شاندار ایوارڈز تقریب تعلقہ ایجوکیشن آفیسرممتاز سیال کی زیرقیادت منعقد کی گئی تقریب مییں ڈی اوسیکینڈری حمیراں میرٹالپرڈی اوپرائمری نوشہرو فیروز مسعود سہتو میڈم شہنازلاکھوامبرجوکھیو سمیت تحصیل کی میل وفیمیل ٹیچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحصیل قاضی احمد کے 150کیقریب میل وفیمیل اساتذہ کو تعارفی ایوارڈ دیئے گئے اس سے قبل آئے ھوئے مہمانوں کو سندھی لونگی واجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی‘ ہائیکورٹ بار‘ ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکرٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی G-10 منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین