علی امین گنڈا پور کے مطالبے پر سپیکر کے پی اسمبلی کا استعفیٰ دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے اسپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، جس پر انہوں نے استعفی دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات مزید بڑھ گئے وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے وزرا کو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو استعفی دینے کا کہا ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلی ہائوس بلا کر استعفی دینے کا کہا لیکن سپیکر نے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ سپیکر شپ کا عہدہ انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دیا ہے اس لیے وہ صرف ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑیں گے اور اس کے لیے وہ خود عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور خیبرپی کے
پڑھیں:
فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ
فیس بک نے صارفین کو زیادہ دیر تک پلیٹ فارم پر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک جیسا نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے، جس میں ایپ کھولتے ہی فل اسکرین ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹاگرام کی لت کے خلاف بڑا ایکشن، بھاری جرمانے کی دھمکی
میٹا کے مطابق فیس بک ایپ کے سربراہ ٹام ایلیسن نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی ایک نئی ‘دوبارہ تشکیل دی گئی تجرباتی سہولت’ کی آزمائش کرے گی، جس کے تحت صارفین کو روایتی فیڈ کے بجائے براہ راست عمودی ویڈیوز کی فیڈ نظر آئے گی۔
نئے تجربے میں صارفین کو الگورتھم کے ذریعے منتخب کی گئی ویڈیوز مسلسل دکھائی جائیں گی، جو ٹک ٹاک کے ‘فور یو’ فیڈ سے مشابہ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی فیس بک کے روایتی انداز سے ایک بڑا انحراف ہو سکتی ہے، کیونکہ اب تک پلیٹ فارم پر دوستوں، خاندان اور پیجز کی پوسٹس مرکزی حیثیت رکھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع
میٹا پہلے بھی حریف پلیٹ فارمز کے مقبول فیچرز کو اپناتا رہا ہے۔ 2016ء میں اس نے اسنیپ چیٹ کی ‘اسٹوریز’ کو انسٹاگرام میں شامل کیا، جبکہ بعد میں ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے ‘ریلز’ متعارف کرائی گئیں۔
کمپنی نئے فیچر کو پہلے منتخب عالمی مارکیٹوں میں آزمائے گی، جس کے نتائج حوصلہ افزا ہونے کی صورت میں اسے امریکا سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق فیس بک کا یہ اقدام اس لیے بھی اہم ہے کہ پلیٹ فارم کے موجودہ صارفین کی بڑی تعداد عمر رسیدہ ہو رہی ہے، جبکہ نوجوان صارفین کی بڑی تعداد ٹک ٹاک پر منتقل ہو چکی ہے اور روزانہ طویل وقت ویڈیوز دیکھنے میں گزار رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے
تاہم فیس بک کے لیے یہ حکمت عملی خطرات سے خالی نہیں، کیونکہ بہت سے صارفین اب بھی دوستوں اور خاندان سے رابطے کے لیے فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ ویڈیوز پر زیادہ توجہ دینے سے ممکن ہے کہ کچھ پرانے صارفین پلیٹ فارم سے دور ہو جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزمائش ٹک ٹاک فل اسکرین ویڈیو فیس بک