—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا،  پی پی 269 کے لیے 13 تا 15 اکتوبر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا

عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  •  شبلی فراز کی نااہلی ‘سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا 
  • شبلی فراز کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا
  • شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری
  • شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ سے حذف 47 لاکھ ناموں کا بریک اَپ دینا چاہیئے، کانگریس