راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں اور24اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 53میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار اجمل صابر نے درخواست دائر کی تھی جبکہ پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار چودھری امیر افضل نے درخواست دائر کی تھی۔
دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز نے اعتراضات دائر کئے تھے،الیکشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔
آج تک کسی سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی: مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دھاندلی کیخلاف
پڑھیں:
اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے والے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔