ملکی دفاع کیلئے فوج ہروقت تیار ہے:مدثر ناہرا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ فوج کسی بھی ملک کا سب سے اہم ادارہ ہوتا ہے جو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتاہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں تو فوج بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ تخلیق پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان کو بیرونی سازشوں کا سامنا رہا۔ جن میں بعض اوقات اندرونی خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی گء مگر ان تمام سازشوں کا مقابلہ ہمیشہ پاکستانی فوج نے ہمت اور جذبہ سے کیا۔ پاکستانی افواج نے نہایت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ الحمدللہ آج ہمارے دشمن پر ہماری فوج کا رعب و دبدبہ اس قدر غالب ہے کہ وہ پاکستان سے کسی فوجی مہم جوئی کا سوچ بھی نہی سکتے۔ حاجی مدثر قیوم ناہرا نے نمائندہ"حسیب پندھیر"سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا ملائیشیا کا دورہ کامیاب ترین ہیخواہش ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔ دونوں برادر ممالک نوجوان آبادی سے مالامال ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔حاجی مدثر قیوم ناہرا نے مزید کہا ملائیشیا کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو"بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملک پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ امید ہے کہ وزیر اعظم کی وہاں موجودگی، اسلامی یونیورسٹی اور پاکستان کی معروف اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کے مابین تعلیمی شراکت اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔حاجی مدثر قیوم ناہرا نے مزید کہا آج مسلم امہ کو تنازعات ،غربت اور باہمی انتشار جیسے بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ امت مسلمہ اپنی اقدار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حاجی مدثر قیوم ناہرا نے
پڑھیں:
پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
Lawatan rasmi Perdana Menteri Pakistan, @CMShehbaz ke Malaysia merupakan satu manifestasi hubungan persahabatan yang kukuh dan saling menghormati antara kedua-dua negara Islam yang telah lama terjalin.
Malaysia dan Pakistan berkongsi aspirasi untuk membina masa depan yang lebih… pic.twitter.com/GShlkupifh
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) October 7, 2025
اقتصادی و تجارتی تعلقاتاعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزرائے اعظم نے پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا اور مارکیٹ تک رسائی، کاروباری سہولتوں میں اضافے اور پائیدار سپلائی چین کے قیام پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ملائیشیا نے کلوزر اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (CEPA) کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا۔
#Sepang Pakistan Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departed for home at 11.50 am today after a three-day official visit to Malaysia.
Prime Minister Datuk Seri Anwar Ibrahim was present at the Bunga Raya Complex of KLIA to personally bid bon voyage to Muhammad Shehbaz and… pic.twitter.com/DGJGixMK9u
— BERNAMA (@bernamadotcom) October 7, 2025
حلال مصنوعات اور سرٹیفکیشندونوں ممالک نے حلال مصنوعات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے اور حلال سرٹیفکیشن کی باہمی توثیق، حلال فوڈ سپلائی اور مصنوعات کی تیاری میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا تسلسل پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن میٹنگ جلد دوبارہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم نے اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کی تمام اقسام کی مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہر قسم کی نفرت انگیزی، مذہبی امتیاز اور تشدد کو مسترد کرتے ہوئے باہمی احترام، امن، ہم آہنگی اور اقوام کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور ملائیشیا خطے کے امن، ترقی اور پائیدار معاشی تعاون کے لیے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ملائیشیا وزیراعظم محمد شہباز شریف