استاد قوم کے مستقبل کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی مثل ہے، ناصر حسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استاد قوم کے مستقبل کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ استاد وہ رہنما ہے جو نئی نسل کو علم، کردار اور شعور کی روشنی سے منور کرتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے، اور اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تربیت ہی قوموں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار سازی اور انسانیت کا درس بھی دیتا ہے، جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ مضبوط تعلیمی نظام ہی ایک مستحکم اور باشعور معاشرے کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے احترام اور وقار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔