data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-2-18
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ”گلوبل صمود فلوٹیلا” کے پرامن قافلے پر صہیونی فورسز کے حملے اور انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ناظم جمعیت حیدرآباد مقام عبدالرافع قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع ناظم حیدرآباد عبدالرافع قاضی، سیکریٹری حافظ محمدریحان ودیگر نے رہنماؤں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مجوزہ امن منصوبہ قابل مذمت عمل ہے جو فلسطینی مسلمانوں اور مسجد اقصیٰ کو صیہونی قوتوں کے حوالے کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اسرائیلی بمباری اور حملوں میں 70 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ایک دھوکہ ہے پاکستان کے حکمرانوں کوجرات مندانہ فیصلے لینے ہوں گے اسرائیل کو بطور ریاست کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا حکومتِ پاکستان اور او آئی سی سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ معاملہ فی الفور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور سیاسی و سفارتی ذرائع استعمال کر کے یرغمال بنائے گئے افراد کی بحفاظت اور فوری رہائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر صرف اور صرف اہلِ فلسطین کا حق ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

داؤد یونیورسٹی انتظامیہ کا آمرانہ رویہ قبول نہیں،  اسلامی جمعیت طلبہ کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:اسلامی جمعیت طلبہ کراچی  کاکہنا ہےکہ  داؤد یونیورسٹی کےوائس چانسلر اور انتظامیہ کے آمرانہ رویے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا اور سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

داود یونیورسٹی  کے  سامنے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے کہاکہ معلم کے منصب کا غلط اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی ہر صورت تردید کی جائے ،  وائس چانسلر کے فیصلوں سے چار بچوں کے مستقبل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ طلبہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم استعمال کیا جائے گا، اسلامی جمعیتِ طلبہ نے 30 ستمبر کو شہر میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کیے جن میں نہ کہیں ٹائر جلائے گئے اور نہ کسی کو جانی یا مالی نقصان پہنچا۔

 ناظم کراچی  نے واضح کیا کہ جمعیت ایک منظم اور پُر امن طلبہ تنظیم ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اُن پر عائد کیے گئے تشدد کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں،  مظاہروں کی تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں انتظامیہ اور وائس چانسلر کے رویے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس  کرتے ہوئے ناظم کراچی نے کہاکہ طلبہ نے متعدد بار معافی نامے اور وضاحتیں جمع کروائیں مگر انتظامیہ نے انہیں قبول نہیں کیا، جس کے بعد طلبہ نے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ناظمِ کراچی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے انہیں منظرِ عام پر لایا جائے گا اور تعلیمی اداروں کو امن و شفافیت کی راہ پر لایا جائے گا۔

ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ نے بین الاقوامی واقعات پر بھی بات کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی کو سنگین عالمی جرم قرار دیتے ہوئے  اعلان کیا کہ اس کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے طور پر شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے طلبہ انقلاب کی طرز پر پاکستانی طلبہ بھی پُرعزم ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم استعمال کریں گے۔

پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن اور عدالت سے حاصل کی جانے والی کاروائی کے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی دی جائے گی جبکہ طلبہ تنظیم احتجاجی اور قانونی دونوں راستے یک ساتھ جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین