data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاضی احمد( نمائندہ جسارت)اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دنیابھرکی طرح قاضی احمد میں بھی محنتی اور فرض شناس اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے گرلزھائی اسکول قاضی احمد کے خوبصورت آذیٹوریل ھال میں شاندار ایوارڈز تقریب تعلقہ ایجوکیشن آفیسرممتاز سیال کی زیرقیادت منعقد کی گئی تقریب مییں ڈی اوسیکینڈری حمیراں میرٹالپرڈی اوپرائمری نوشہرو فیروز مسعود سہتو میڈم شہنازلاکھوامبرجوکھیو سمیت تحصیل کی میل وفیمیل ٹیچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحصیل قاضی احمد کے 150کیقریب میل وفیمیل اساتذہ کو تعارفی ایوارڈ دیئے گئے اس سے قبل آئے ھوئے مہمانوں کو سندھی لونگی واجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد

پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف کی تقسیم کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سویٹ ہوم گلگت میں بچوں کے لیے موصول ہونے والے تحائف کی تقسیم کے سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی ذہنی و تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایمان شاہ نے سویٹ ہوم گلگت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور نگہداشت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سویٹ ہوم انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کے معصوم اور محروم طبقے کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مہمانِ خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سویٹ ہوم گلگت کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی بہترین پرورش، رہنمائی اور فلاح کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین