گلگت ; دہشت گردوں کی مولانا قاضی نثار کے قافلے پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سٹی 42 : گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے امیر تنظیم اہلسنت مولانا قاضی نثار کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں معروف عالم دین قاضی نثار احمد زخمی ہیں، جبکہ فائرنگ کے باعث 4 پولیس اہکاروں سمیت 5 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف گلگت شہر بند،سڑکیں ویران ہوچکی ہیں، شاہراہ قراقرم پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
قائد اعظم ٹرافی؛ کل سے شروع ہوگا
معروف مذہبی شخصیت پر فائرنگ کے بعد گلگت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے خلاف گلگت شہر میں مظاہرے جاری ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فائرنگ کے
پڑھیں:
کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
فائل فوٹوکراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔