ججز کے استعفے حکومت کے لئے خطرناک ہوسکتے ہیں: اعتزازاحسن
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد: چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ججز کا استعفے دینا حکومت کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنیٰ سے نام نکلوانا چاہئے تھا، مجھے پتا ہوتا تو صدر مملکت کو ضرور کہتا۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشری کو جوڈیشری کے ہاتھوں ہی مروایا گیا ہے، جوڈیشری کو سیلف اکاؤنٹ بیلٹی کرنی چاہئے۔ بےنظیر زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں، صدرمملکت کے تاحیات استثنیٰ کا محترمہ بالکل ساتھ نہ دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محترمہ چیف جسٹس آفس کےحق میں تھی، دونوں ججز کو ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے، رکنا چاہئے
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق اور افواج کے ساتھ ہے: مزمل اسلم
پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے، پاکستان سے اب تک جتنے مہاجرین گئے اس میں سے 80 فیصد کے پی سے گئے، وفاقی حکومت نے ایک روپے کا تعاون بھی نہیں کیا، مہاجرین کی واپسی کے اخراجات کے پی حکومت نے دیئے، دیگر صوبوں سے یہاں مہاجرین کے آنے کے مسئلے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے دیکھ رہے ہیں۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ مل کر کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کے پیسے بھی روکے ہوئے ہیں، آئی ڈی پیز کو مہینے کے 40 کروڑ روپے ہم دے رہے ہیں، باجوڑ اور دیگر علاقوں سے بے گھر افراد کو ساڑھے تین ارب روپے ادا کئے گئے، وفاق خیبر پختونخوا کا مقروض ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ اے ڈی پی کی 4 ماہ میں دو اقساط آجانی چاہیے تھیں لیکن ایک روپے نہیں دیا، ہماری یہی جنگ ہے کہ ضم اضلاع کو این ایف سی میں شامل کیا جائے، پہلے چار ماہ میں این ایف سی 65 ارب روپے کم آئے ہیں، وفاق سے 40 ارب روپے ڈویلپمنٹ کے کم آئے ہیں۔