سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے کا تحریک انصاف کا خیر مقدم،حکومت پر شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دے دیا ہے اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی وکلا تنظیمیں اور مزدور تنظیمیں ہیں ان کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ کل دو بجے ہمارا اجلاس ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے، ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو کہتا ہے ووٹ کو عزت دو اور وہ عام طور پر نہیں آتے ہیں لیکن کل آگئے۔

بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ پر اس سے پہلے بھی دبا آیا ہے، پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔

میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفی دیا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت چلے، اگر آپ کہ یہ فیصلے ہوں گے تو اس سے ملک و قوم میں انتشار پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر حال میں عدلیہ کو محفوظ کریں گے، چھبیس اور ستائیسویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے، ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، سپریم کورٹ کو آپ نے بنیادی حقوق سے محروم کیا، اگر ترمیم کرنے بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدلیہ پر اس سے پہلے بھی دبا آیا ہے، پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر آئینی ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان مستعفی قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 منظور کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے تحریک انصاف

پڑھیں:

تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت چلے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے۔

ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہے جا سکتے ہیں، وزیر مملکت برائے قانون

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر
  • سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے پر پی ٹی آئی رہنماء کا ردعمل
  • ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہے جا سکتے ہیں: حکومتی رد عمل
  • سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے پر اسد قیصر کا ردعمل
  • سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے پر پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل
  • ستائیس ویں ترمیم سے اختلاف؛ سپریم کورٹ کے دو ججوں نے استعفے دے دیئے
  • نظام انصاف اور 27ویں آئینی ترمیم
  • سابق لا کلرکس کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی ’تباہی کا پیش خیمہ‘ قرار
  • 27ویں آئینی ترمیم پر ریٹائرڈ ججز کیا کہتے ہیں؟