بلوچستان میں مقامی قبائل کی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں سے جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) صوبہ بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں پر مقامی قبائل کے حملے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقہ کورکی میں مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، ان دہشت گردوں نے مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود علاقے کو خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ کلی آدم زئی کورکی کی خواتین نے قرآن پاک کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو علاقے سے جانے کی اپیل کی مگر دہشت گردوں نے ناصرف علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا بلکہ مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں بھی کرتے رہے، اس اشتعال انگیزی کے بعد قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا اور دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بہادر عوام پر فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ اب واضح ہو چکا، خواتین کو ہراساں کرنے اور مقامی روایات پامال کرنے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ اس فتنے کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ بلوچ اقدار سے تعلق رکھتے ہیں، مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیا کہ اپنے علاقے کو کسی صورت دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فتنۃ الہندوستان
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔