بلوچستان: مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بلوچستان کے بہادر عوام فتنۃ الہندوستان کے سامنے آہنی دیوار بن گئے جب کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ کورکی میں مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کیلئے بھی کہا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔
دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے، کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے پرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے بہادرعوام پر فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے واضح ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنۃ الہندوستان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: مختلف کارروائیوں کے دوران نے 4 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خوارج دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید برآں 2 خوارج کو شمالی وزیرستان کے علاقوں اسپن وام اور ذاکر خیل میں کیے گئے۔ انہیں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔
مزید پڑھیے: جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید
اسی دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور مقابلے میں ایک خارجی دہشتگرد کو مار دیا گیا۔
اسلحہ و بارود بھی برآمدبیان کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کے ہوشربا انکشافات
آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں بھارت کے اشارے اور سرپرستی پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
عزم استحکام کے تحت آپریشن تیزی سے جاریترجمان نے کہا کہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیا جا رہا ہے جبکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیا گیا ’عزم استحکام‘ آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر خیبرپختونخوا دہشگرد ہلاک سیکیورٹی کارروائی