لندن : معمر شخص کو قتل کرنے والی 3 لڑکیوں کو جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 75 سالہ معمر شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 3 نو عمر لڑکیوں کو سزائیں سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ فریڈی ریویرو بس کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ان پر 3نو عمر لڑکیوں نے دھاوا بول دیا۔ ان میں سے ایک کی عمر 15 اور 2کی عمریں 17 سال ہیں۔ تینوں لڑکیوں نے بغیر کسی وجہ کے اس معمر شخص کو پہلے دھکا دیا اور ان کے چہرے پر مکے برسا دیے۔ فریڈی ریویرو اچانک حملے کے سبب لڑکھڑا کر سر کے بل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے اور اگلے دن اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔