گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ نگر کالونی، CPO چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا۔ زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ گلگت شہر میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ مظاہرین نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قاضی نثار احمد سے اظہارِ یکجہتی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔