سیلاب متاثرین، چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-08-20
اسلام آباد(صبا ح نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔چین کی جانب سے 90 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔امدادی سامان میں 700خیمے، 16000کمبل، 1000لائف جیکٹس اور4000 سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان ہفتہ کو دوپہر اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچا۔چین کی جانب سے 28 ستمبر کو بھی دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل موصول ہوئے تھے۔امدادی سامان کی متاثرین کو فراہمی یقینی بنانے کے لیے این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے اور دیگر حکومتی ادارے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چین کی جانب سے
پڑھیں:
گورنر سندھ کا روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کی مناسب تربیت حادثات کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں سختی عوامی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے واضح کیا کہ عدم برداشت کے خاتمے کے لیے قانون، تعلیم اور شعور کی مضبوطی ناگزیر ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کی پہچان ہم آہنگی، بھائی چارہ اور مختلف ثقافتوں کا احترام ہے، اور یہی اقدار صوبے کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اختلافِ رائے کے باوجود ایک دوسرے کو قبول کریں، کیونکہ رواداری کمزوری نہیں بلکہ مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاق کی علامت ہے۔گورنر سندھ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ برداشت، امن اور انسانی وقار کا پیغام عام کریں تاکہ معاشرہ مزید مستحکم اور خوشحال بن سکے۔