باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے، ڈاکٹر حسین محی الدین
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ٹیچرز ڈے کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کا فکری سرمایہ اور تعمیر ملت کے معمار ہیں، استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے،استاد وہ عظیم ہستی ہے جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرتا ہے، کردار سنوارتا ہے اور نئی نسل کو شعور و آگہی کی دولت سے مالا مال کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے، استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے، استاد وہ عظیم ہستی ہے جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرتا ہے، کردار سنوارتا ہے اور نئی نسل کو شعور و آگہی کی دولت سے مالا مال کرتا ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے استاد کی عزت، تربیت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح نہ دے۔اساتذہ قوم کا فکری سرمایہ اور تعمیر ملت کے معمار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور اسامہ مشتاق کی قیادت میں طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہر لطیف، محمد ابوبکر و دیگر طلبہ رہنما بھی موجود تھے۔ طلبہ رہنمائوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پھول پیش کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اساتذہ کی خدمات کو سراہیں، ان کے تجربات سے رہنمائی حاصل کریں اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے کوشش کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر حسین محی الدین استاد کی عزت کرتا ہے علم کی
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔