اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں۔ سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی اور مخلص اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلیے پر عزم ہے۔ معیاری تعلیم صرف باصلاحیت اور بااخلاق اساتذہ سے ممکن ہے۔ اساتذہ کے بغیر علم و آگہی کا چراغ روشن نہیں رہ سکتا۔ سندھ کے اساتذہ تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ تعلیم میں جدت، شمولیت اور اشتراک ہی ترقی کی کنجی ہیں۔ ہماری حکومت اساتذہ کیلیے تربیتی پروگرامز اور پیشہ ورانہ مواقع میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تدریس صرف ایک خدمت نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اساتذہ کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
فوٹو: سوشل میڈیاوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے وفد کے ساتھ ملاقات کرکے اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وفد کو بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفرا اسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر شریک تھے۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل حل ہونے پر بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اظہار اطمینان کیا۔
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ...
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ حکومت کا دیرینہ اور قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے، ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفرا اسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے۔
دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ نے ایشین بینک وفد کو ریڈ لائن منصوبے کی تمام رکاوٹیں دور کرنے اور کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے سندھ حکومت کے عزم اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے اے ڈی بی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں بی آر ٹی کے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں کہا کہ کوسٹل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ منظوری کے مراحل میں ہے، منصوبہ جلد منظور ہوجائے گا۔
اجلاس میں کراچی کے اہم منصوبے ٹی پی 4 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹی پی 4 کراچی کے لیے اہم منصوبہ ہے، اے ڈی بی تعاون بڑھائے۔