دبئی کے ایک کیفے نے “سب سے مہنگی کافی کی پیالی” کا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

کیفے کا نام روسٹرز اسپیشلٹی کافی ہاؤس ہے جو دبئی کا مقامی برانڈ ہے۔ جہاں ایک کپ کافی 2,500 درہم کے عوض پیش کی گئی ہے۔

یہ قیمت امریکی کرنسی میں تبدیل کی جائے تو تقریباً 680 ڈالرز بنتے ہیں۔ یہ کپ صرف کافی نہیں بلکہ ایک مکمل “لگژری تجربہ” تھا۔ کافی میں استعمال کیا گیا بیج پانامیئن گیشا نامی کافی کے بیج تھے جو خصوصی اسمرالڈا  فارم سے حاصل کیے گئے تھے۔ یہ کافی کی دنیا میں اپنی نایابیت اور عمدہ ذائقے کے لیے مشہور ہے۔ 

کافی ہاتھ سے تیار کی گئی جس میں درجہ حرارت پر کنٹرول رکھنے والی کیتلی، مخصوص ڈریپر اور تازہ پسے ہوئے بیج استعمال کیے گئے۔ 

اسے پیش کرنے کا طریقہ بھی خاص تھا۔ سروس ٹیبل جاپان سے لائی گئی تھی جو پر کافی کو رکھ کر پیش کیا گیا۔

یہ واقعہ صرف قیمت کا ریکارڈ نہیں بلکہ انوکھے تجربے کا بھی اشارہ ہے جہاں لوگ صرف کافی پینے سے بڑھ کر اسے پینے کے تجربے کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی، بھارتی لڑاکا طیارہ  آئل لیک کا شکار

دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔

بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔ 

بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔ 

        View this post on Instagram                      

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر  بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر  تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی، بھارتی لڑاکا طیارہ  آئل لیک کا شکار
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی
  • سرگودھا: پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا