مڈ آٹم فیسٹیول پاک چین دوستی کا عکاس، اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے ،آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے آصفہ بھٹو زرداری نے پروفیسر ڈاکٹر پھان ڑیانگ بن اور فْو وائی اسپتال کی ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر کیا اور پاک چین دوطرفہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز پیش کی ، انہوں نے ٹیلی میڈیسن اور نالج شیئرنگ نیٹ ورک کے قیام کی تجویز دی ،خاتون اول کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں سالانہ فیلوشپ پروگرام کے آغاز ، ‘‘پاک چین سینٹر آف ایکسی لینس فار پیڈیاٹرک کارڈیک کیئر’’ قائم کرنے کی بھی تجویز دی ،آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مرکز دوستی کی دائمی علامت ہوگا، جو پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرے گا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘‘صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے’’۔شہید بی بی کا قول ہے،قیادت ایمانِ محکم، برداشت وڑن کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے۔آج ہم بچوں کی نئی زندگیوں کا جشن منا رہے ہیں’’ :این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کی فری علاج کی خدمات کو مساوی صحت کی علامت ہیں۔چینی سفیر جیانگ ڑائی دونگ نے خاتونِ اوّل کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دیرینہ دوستی کو سراہا ،چینی سفیر نے ڈاکٹر پھان ڑیانگ بن کی پاکستانی بچوں کے علاج میں غیر معمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،چینی سفیر نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول خوشی، اتحاد اور خاندانی میل ملاپ کی علامت ہے۔ہم ایک بڑے خاندان کی طرح پورے چاند کے نیچے جمع ہیں۔چین اور پاکستان نہ صرف آئرن برادرز ہیں بلکہ آئرن سسٹرز بھی ہیں ۔۔بلوچستان میں 70 ہزار سے زائد ہیلتھ پیکجز خواتین میں تقسیم کیے گئے۔ڈاکٹر پھان ڑیانگ بن نے آن لائن خطاب میں کہا کہ پاک چین ڈاکٹروں کا اشتراک دیرپا نتائج دے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو زرداری کی علامت پاک چین کہا کہ
پڑھیں:
پی پی ووٹ بینک کیوں کم کررہی ہے؟ اتحاد سے نکلے، شفقت عباس اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے؟ اس اتحاد سے نکلے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شفقت عباس اعوان، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی رہنما ندیم افضل چن نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے سب جیل منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی یا تو بتائے کہ ن لیگ اچھی حکومت کر رہی ہے یا الگ ہوجائے، پی پی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے، اس اتحاد سے نکلے۔
شفقت عباس اعوان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ملک پیچھے جا رہا ہے، پی پی قیادت اس اتحاد سے نکل آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی دور میں رحمان ملک تھے، جو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی صلح کرواتے تھے، اب ن لیگ اور پی پی کے درمیان یہ ڈیوٹی محسن نقوی کی لگی ہے۔