چینی بحران‘حکومتی انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز کو کلین چٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-7
اسلام آباد(آن لائن) چینی بحران،حکومتی انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز کو کلین چٹ دیدی گئی۔ملک میں چینی کے بحران کی ذمے داری موسمی حالات سے گنے کی پیداوار میں کمی پر ڈال دی گئی،شوگر ایڈوائزری بورڈ کو بھی قیمتوں میں اضافے سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی دستاویزات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ حکومتی پالیسیوں اور فیصلوںکے باعث نہیں ہواہے بلکہ چینی کی پیداوار میں کمی فطری عوامل کی وجہ سے تھی جو انسانی قابو سے باہر ہیں۔ وزارتی دستاویز ات کے مطابق کسی فرد یا ادارے کو کم پیداوار یا قیمتوں کے بحران کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا ہے، حکومت اب چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیشن کی طرف لے کر جا رہی ہے اوراس فیصلے کا مقصد طلب، رسد اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">