برطانیہ میں چینی کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ برطانیہ چین سے باہر اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے کمپنی نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں 11ہزار 271 کاریں فروخت کیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین اور امریکا کے برعکس چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر محصولات عائد نہیں کیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خاتون اوّل آصفہ زرداری کا ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اوّل آصفہ زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ خاتون اوّل نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔